گلگت بتلتستان آرڈر پر احتجاج مسترد ،بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خٓرجہ طلبی
اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان نے گلگت بلتستان آرڈر 2018پر بھارت کا احتجاج مسترد کرتے ہوئے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفترخارجہ طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا اور احتجاجی مراسلہ حوالے کیا،جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان گلگت بلتستان آرڈر 2018 پر بھارت کے بیان کو سختی سے مسترد کر تا ہے ، بھارت کا مقبوضہ جموں و کشمیر پر دعویٰ جھوٹا اور بے بنیاد ہے، بھارت من گھڑت احتجاج کے بجا ئے مقبوضہ وادی سے غیر قانونی تسلط ختم کرے۔ پیر کو ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے جو اقدام اٹھایا ہے وہ گلگت بلتستان کے عوام کو مزید بااختیار بنانے کیلئے ہے۔ڈی جی جنوبی ایشیا و سارک ڈاکٹر فیصل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفترخارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا اور بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ حوالے کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان گلگت بلتستان آرڈر 2018پر بھارت کے بیان کو سختی سے مسترد کر تا ہے جبکہ بھارت کا مقبوضہ جموں و کشمیر پر دعوی جھوٹا اور بے بنیاد ہے۔