بٹ خیلہ،فاٹا انضمام کیخلاف جے یو آئی کے کارکن سڑکوں پر آ گئے

بٹ خیلہ،فاٹا انضمام کیخلاف جے یو آئی کے کارکن سڑکوں پر آ گئے

  



بٹ خیلہ (بیورورپورٹ ) قبائل کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے اورمالاکنڈڈویژن کے آزاد حثیت کوختم کرنے کے خلاف جمعیت علماء اسلام مالاکنڈکے کال پر کارکن سڑکوں پرنکل آئیں مظاہرین نے پرانے بس سٹینڈکے مقام پرپشاورمنگورہ روڈ کوہرقسم ٹریفک کیلئے بندکرکے احتجاجی مظاہر کیامظاہرے سے انجمن تاجران بازاربٹ خیلہ کے صدرحاجی شاکراللہ خان اورمفتی کفایت اللہ اورمولاناجاوید نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم کسی بھی صورت میں قبائل کوخیبرپختونخوامیں ضم نہیں ہونے دیں گے اورملاکنڈڈویژن کے ازادحثیت کاجوخاتمہ کیاہے وہ یہاں کے غریب عوام کے ساتھ سراسرظلم اورناانصافی ہے جوہم کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کریں گے انہوں نے کہاکہ ہم پشاورپولیس کی جانب سے قبائل مظاہرین پرشیلنگ اورتشددکرنے کی بھی مذمت کرتے ہیں اورحکومت سے مطالبہ کیاہے کہ وہ فوری طورپر اپنافیصلہ واپس لیکر ہمیں احتجاج کرنے پرمجبورنہ کیاجائے ۔اس موقع پرکارکنوں نے پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جس پرمختلف نعرے درج تھے ۔

Back to Conversion Tool

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...