سندھ اسمبلی کا اجلاس،پیر فضل شاہ نے ہدیہ نعت پیش کیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی کے الوداعی اجلاس میں تاریخی موقع پر پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی پیر فضل شاہ نے ہدیہ نعت پیش کیا اسپیکر آغا سراج درانی کی صدارت میں اجلاس شروع ہوا تو تلاوت کلام پاک کے بعد پی پی رکن پیر فضل علی شاہ جیلانی نے ہدیہ نعت پیش کیا ایوان کی کارروائی کے آغاز میں ہدیہ نعت پیش کئے جانے کی روایت ہے پیر فضل شاہ پیرآف رانی پور ہیں دریں اثنا سندھ اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ دعا کے دوران فنکشنل لیگ کے رکن سعید خان نظامانی نے کرپشن کے خلاف دعا کرائی انہوں نے کہا کہ دعا کریں کہ 2018 کے الیکشن کے بعد جو حکومت بن کر آئے وہ کرپشن سے پاک ہو ۔
Back to