احد چیمہ کیس میں اہم پیش رفت، ملزم کی گاڑی ،14.5 ملین کی رقم برآمد

احد چیمہ کیس میں اہم پیش رفت، ملزم کی گاڑی ،14.5 ملین کی رقم برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار)نیب نے احد چیمہ کیس میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے نجی شو روم سے ملزم کی ملکیتی گاڑی سمیت 14.5 ملین کی رقم بھی برآمد کرلی ۔تفصیلات کے مطابق احد چیمہ کیخلاف کیس میں اہم پیش رفت ہوئی جہاں نیب نے کارروائی کرتے ہوئے لاہور کے علاقے جیل روڈ میں واقع ایک شو روم سے احد چیمہ کی ملکیتی گاڑی جس کی مالیت ایک کروڑ 10 لاکھ روپے برآمد کر نے سمیت ملزم احد چیمہ کی جا نب سے چھپائی گئی 14.5 ملین کی رقم بھی برآمد کر لی ۔ نیب نے یہ کارروائی احد چیمہ کی ڈیلیٹ شدہ ای میلز کوریکور کرکے کی جبکہ کار ڈیلر کیساتھ ملزم کے مالی معاملات بھی چل رہے تھے۔نیب نے کار ڈیلر کا لیپ ٹاپ بھی قبضے میں لے لیا ہے۔