پبی ،نوجوان کی نعش دریائے سندھ سے نکال لی گئی

پبی ،نوجوان کی نعش دریائے سندھ سے نکال لی گئی

  



پبی ( نما ئندہ پاکستان) ریسکیو112 کے ما ہر غو طہ خوروں نے روزے کی حا لت میں شام کے وقت اٹک حضرت جی کے مقام پر دریا سند ھ میں ڈو بنے والا 15 سا لہ جوان کی لاش نکال لی تفصیلات کے مطابق ایمر جنسی ریسکیو سروس ریسکیو1122 کو اطلاع ملی کہ اٹک حضرت جی با با کے مقام پر پشاور سے آیا سیا ح محسن رضا گر می کی شد ت کو کم کر نے کے لئے دریا سند ھ میں نہا رہا تھا کہ اس دوران ڈوب گیا جس پر ڈسڑکٹ ایمر جنسی آفیسر نو شہرہ ڈاکٹرمیر عالم خان نے ایمر جنسی آفیسر جواد خلیل کی نگرا نی میں ما ہر غو طہ خوروں کی ٹیم رو ا نہ کی ریسکیو1122 کے ما ہر غو طہ خور مراد خان نے شام کے اند ھیرے کے با و جود سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا اور4 گھنٹے کی مسلسل جد وجہد کے بعد نا ممکن کو ممکن بنا تے ہو ئے15 سا لہ محسن رضا کی لا ش نکال کر ڈی ایچ کیو نو شہرہ منتقل کی اس موقع پر ڈاکٹر میر عا لم خان نے کہا کہ ریکسیو1122 کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خطیر احمد کی ہدا یت پر ریسکیوسٹیشنز شب وروز عوام کی خد مت کے لئے کھلے ہیں اور کسی بھی نا خو شگوار واقعات سے نمٹنے کے لئے تیار رہتے ہیں ریسکیو1122 سحر وافطار کو خا ندان کے ساتھ گزار نے کو با لا ئے طاق رکھتے ہو ئے عوام الناس کو سہو لیات فر اہم کر نے میں مشغول رہتے ہیں

مزید : پشاورصفحہ آخر