صوابی میں قصائیوں کی من مانیاں ،زائد ریٹ وصولی شروع

صوابی میں قصائیوں کی من مانیاں ،زائد ریٹ وصولی شروع

  



صوابی (بیورورپورٹ)زیدہ سٹی میں رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں قصائیوں نے من مانے ریٹ مقرر کرکے شہریوں سے سرکاری ریٹ کے بجائے اضافی قیمت 350 سے 400 روپے فی کلووصول کرنے لگے ہیں جبکہ قیمہ بھی 500 تک فروخت کیا جارہا ہے ، دوسری طرف فروٹ فروشوں نے بھی اس بابرکت مہینے میں شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا ہے ،شہریوں کی جانب سے شکایات کے باوجود ضلعی انتظامیہ نے کوئی کاروائی نہیں کی ، محکمہ فوڈ کی جانب شہریوں کیلئے جاری کردہ شکایت سیل نمبر بھی بند جارہا ہے ، شہریوں کا انتظامیہ سے گرانفروشوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ ،رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ شروع ہوا لیکن انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک زیدہ سٹی میں قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے کوئی کاروائی نہیں کی ، سرکاری طور پر گوشت کی قیمت 290 ہے مگر قصائی 350 سے لیکر 400 روپے تک فی کلو فروخت کررہے ہیں ، سیاسی و عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر صوابی ،اسسٹنٹ کمشنر صوابی اور محکمہ فوڈ سے زیدہ سٹی میں گرانفروشوں کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...