شیر گڑھ ،ملزم محمد الیاس کی قبل از گرفتاری(بی بی اے) منسوخ
شیر گڑھ (نمائندہ پاکستان)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج درگئی ضلع ملاکنڈنے ملزم محمد الیاس ولدمحمد یوسف عرف امیر ساکن غریب آباد ، غنی ڈھیری ملاکنڈ کی بی بی اے منسوخ کیا گیا۔ ملزم کے خلاف خاتون کو ہراساں کرنے ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھاجس کی پیروی ملز م کی طرف سے ایڈوکیٹ امجد خان مردان اور ملزم کی خلاف ایڈوکیٹ آیاز خان، ایڈوکیٹ ہمایون خان اور ایڈوکیٹ سلیم گل نے کی۔ ملزم محمد الیاس ولدمحمد یوسف عرف امیر ساکن غریب آباد ، غنی ڈھیری ملاکنڈ کے خلاف تھانہ کوپر میں مقدمہ علت نمبر141ٹیلی گراف ایکٹ کے زیر دفعہ506,,529, 25کے تحت خاتون کو ہراساں کرنے کی ایف آئی آر درج تھی عدالت نے ملزم محمد الیاس کی بی بی اے منسوخ کرکے جیل بھیج دیا گیا۔
B