جے یو آئی پر تشدد کرنیوالوں کیخلاف خاموش نہیں رہیں گے : مولانا مفتی فضل غفور

جے یو آئی پر تشدد کرنیوالوں کیخلاف خاموش نہیں رہیں گے : مولانا مفتی فضل غفور

  



بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)صوبائی اسمبلی کے سامنے جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں پر پولیس کی جانب سے کئے گئے تشدد پر خاموش نہیں رہیں گے ۔126 دن اسلام اباد میں دھرنا دینے والے سیاسی جماعت نے روزہ داروں پر پولیس کے ہاتھوں تشددکرواکر عذاب الہی کو دعوت دی ہے ۔ملاکنڈ ڈویژن کے تمام ایم پی ایز سوائے جے یو ائی ایم پی مولنا مفتی فضل غفور نے فاٹا کو کے پی کے میں ضم کرنے کے بل پر دستحط کرکے ملاکنڈ ڈویژن میں ہر قسم کے ٹیکسوں کی راہ ہموار کردی ۔جے یو ائی بہت جلد اس ظالمانہ فیصلے کے خلاف بھر پور احتجاج کرے گی ۔ائندہ الیکشن میں ملاکنڈ ڈویژن کے عوام جے یو ائی کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں کو مسترد کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار جے یو ائی کے ضلعی جنرل سیکرٹری اور تحصیل ڈگر کے ناظم سعید الرحمان مفکر ،صوبائی رہنماء فافظ فضل معبود ۔ضلعی رہنماء نوشاد خان ایڈوکیٹ ،تحصیل سلارزئی کے امیر حافظ صدیق اور عبداللہ نے ہمارے نمائندہ کو ایک خصوصی ملاقات کے دوران کیا ۔ضلعی جنرل سیکرٹری سعید الرحمان نے کہا کہ صوبائی حکومت نے پولیس کے ذریعے جے یو ائی کے کارکنوں اور بوڑھوں پر رمضان کے مقدس مہینہ میں تشددکرکے ظلم کی انتہاء کردی ہے ۔پولیس نے پرامن شہریوں پر لاٹھی چارج کئے اور زحمی کردئے ۔پی ٹی ائی نے اسلام اباد میں جو کچھ ہمارے قومی ادروں کے ساتھ کیاہے ۔ اس پر حکومت کی خاموشی اور ہمارے پرامن کارکنوں پر تشدد سمجھ سے بالاتر ہے ۔جے یو ائی کے کارکن لاٹھی چار ج سے ڈرنے والے نہیں ہیں ۔فاٹا کو صوبہ خیبر پختون خواہ میں ضم کرنے سے متعلق انکا کہنا تھا کہ اس فیصلے کے اثرات بہت جلد سامنے اجائے گے ۔ملاکنڈ ڈویژن کی خاص حیثیت کو ختم کرنے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ہمارے ایم پی اے کے علاوہ تمام جماعتوں کے ممبران نے اس پر دستحط کردئے ہیں ۔ہم اس ظالمانہ فیصلے کے خلاف خاموش نہیں رہیں گے ۔ہمارے کارکن تیار ہیں جب بھی صوبائی قائدین ہمیں حکم دے گی ہم سڑکوں پر نکل کر شدید احتجاج کریں گے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...