فاٹا انضما م کی حمایت کرنیوالے بیرونی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں : ضیاء اللہ

فاٹا انضما م کی حمایت کرنیوالے بیرونی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں : ضیاء اللہ

  



مہمندایجنسی( نمائندہ پاکستان ) فاٹا کو خیبرپختونخواہ میں ضم کرنے کے حمایت کرنے والے بیرونی ایجنڈے پر عمل پیرا۔ پرامن احتجاج کرنے والے کارکنوں پر پولیس کی لاٹھی چارج اور تشدد سے قبائلی عوام کے ساتھ محبت کرنے والی صوبائی حکومت قلعی کھول گئی۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام (ف) مہمند ایجنسی کے امیر مولانا محمد عارف حقانی نے اخباری بیان میں کیاانھوں نے کہا ایک کڑور قبائل ہر گز خیبر پختونخواہ میں ضم ہونے کو تیار نہیں اور قبائل کی مشاورت کے بغیرکسی طور پر خود ساختہ فیصلہ قبول نہیں کرینگے۔گزشتہ روز پشاور میں جمعیت علماء اسلام (ف)کے پر امن کارکنوں پر پولیس کی لاٹھی چارج شرمناک فعل ہے۔ فاٹا کو خیبرپختونخواہ میں ضم کرنے پر خوشی منانے والے سیاسی جماعتوں کے قائدین پہلے خیبرپختونخواہ کے مسائل کی حل کیلئے جدوجہد کریں اور اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے صرف نمائشی جشن منا رہے ہیں جبکہ مہمند ایجنسی میں سیاسی پارٹی کی طرف سے ریلی نکالنے والے قبائل کے خیرخواہ نہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر