مٹہ میں پولیس گردی نامنظور 31 مئی کو احتجاج کا اعلان

مٹہ میں پولیس گردی نامنظور 31 مئی کو احتجاج کا اعلان

  



مٹہ(نما ئندہ پاکستان)پولیس گردی نا منظور عوام کو ایسے آفیسرزچاہئے جو عوام کے خدمت کر سکے ایس پی آپر سوات کا رویہ صحافیوں کیساتھ نا مناسب ایس پی اپر سوات کو تبدیل کرنے تک احتجاج جاری رہے گاآپر سوات پولیس کوریج سے مکمل بائی کارٹ کا اعلان 31مئی کو خوازہ خیلہ میں پولیس کے خلاف احتجاج ہو گاتفصیلات کے مطابق اپر سوات پریس کلب کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت چیر مین سید افضل شاہ منعقد ہوا اجلاس میں تحصیل مٹہ اور تحصیل خوازہ خیلہ کے تمام صحافیوں نے شرکت کی اجلاس میں ایس پی آپر سوات اور خوازہ خیلہ پولیس کے نا مناسب روئے پر بات چیت ہو ئی ایس پی اپر سوات نے چند دن پہلے آپر سوات پریس کلب کے چیرمین اور دیگر ساتھیوں کو زدکوب کرکے تھانہ خوازہ خیلہ لے گئے تھے اس دوران ایس پی اپر سوات اور پولیس اہلکاروں نے صحافیوں کیساتھ نا روا سلوک بھر تنے اور مختلف طریقوں سے پرشررائز کر نے کی کو شش کی جس پر تمام صحافیوں نے مزاحمت کا بھر پور انداز میں دفاع کیا اجلاس میں پولیس کوریج سے مکمل بائی کارٹ کا اعلان کیا اور یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ 31مئی بروز جمعرات صبح11بجے خواہ خیلہ میں ایس پی آپر سوات اور پولیس کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا جس میں تحصیل خوازہ خیلہ اورتحصیل مٹہ کے تمام صحافی شرکت کر ینگے

مزید : پشاورصفحہ آخر