تحریک انصاف میں ہنڈی کے ذریعے پیسہ آیا، اکبر ایس بابر

تحریک انصاف میں ہنڈی کے ذریعے پیسہ آیا، اکبر ایس بابر

  



اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں ہنڈی کے ذریعے پیسہ آیا ہے،ہم نے تحریک انصاف کی غیرملکی فنڈنگ کے خلاف تمام ثبوت الیکشن کمیشن میں پیش کیے ہیں،الیکشن سر پر ہیں تحریک انصاف کی پارٹی فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد آنا چاہیے،،فیصلے سے صادق اور امین ہونے کے دعوے سامنے آئیں گے،۔پیر کو الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی سکروٹنی کمیٹی بنائی تھی اس نے ایک ماہ میں رپورٹ پیش کرنی تھی،تحریک انصاف نے کمیٹی کی کاروائی کو خفیہ رکھنے کی درخواست کی،الیکشن کمیشن کو چاہیے سکروٹنی میں کسی قسم کی رعایت نہ دی جائے،تحریک انصاف نے بار بار وکیل تبدیل کیے،ہم نے تحریک انصاف کی غیرملکی فنڈنگ کے خلاف تمام ثبوت الیکشن کمیشن میں پیش کیے ہیں، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں ہنڈی کے ذریعے پیسہ آیا ہے،الیکشن سر پر ہیں تحریک انصاف کی پارٹی فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد آنا چاہیے،تحریک انصاف کی پارٹی فنڈنگ کیس کا فیصلہ الیکشن سے پہلے عوام کے سامنے آنا چاہیے،فیصلے سے صادق اور امین ہونے کے دعوے سامنے آئیں گے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے وکیل بابر اعوان نے کہا ہے کہ اکبر ایس بابر کو پارٹی سے نکالا جا چکا ہے اس کو فنڈز ظاہر نہیں کیے جا سکتے،پاکستان میں سینکڑوں سیاسی جماعتوں میں صرف پی ٹی آئی کے اکاونٹس کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...