بھتہ نہ دینے پر اغواء کار ضمانت پر رہا

بھتہ نہ دینے پر اغواء کار ضمانت پر رہا

  



پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس سیدافسرشاہ نے شہری کو پانچ کروڑ روپے بھتہ ادا نہ کرنے پر اغواء کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کو ضمانت پررہاکرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ملزم کی جانب سے کفایت اللہ شہاب خیل ایڈوکیٹ نے درخواست کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق ملزم محمدخان عرف متے ساکن باڑہ پرالزام ہے کہ اس نے تھانہ سی ٹی ڈی کی حدود میں سال 2014ء میں پانچ کروڑ روپے بھتہ ادا نہ کرنے پر مدعی مقدمہ کے بیٹے محمدوقاص ساکن باڑہ حال گلبہار کو رنگ روڈ سے اغواء کرلیاتھاملزم تین سال تک روپوش رہاتھا ماتحت عدالت سے درخواست ضمانت خارج ہونے پرملزم نے پشاورہائی کورٹ میں درخواست دائرکی اورعدالت نے دلائل مکمل ہونے پرملزم کی درخواست منظورکرلی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...