وکلاء برادری کے فلاح وبہبود کیلئے بھر پور اقدامات اٹھائے
پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبر پختو نخوا کے وزیر قانو ن و پا رلیما نی امو ر امتیا ز شا ہد قر یشی نے کہا ہے کہ خیبر پختو نخوا کی حکو مت نے وکلا ء برادری کے مسا ئل حل کر نے اور اُنہیں بہتر سہو لتیں فرا ہم کر نے کیلئے با ر ایسو سی ایشنز کی بھر پو ر مد د کی ہے تا کہ وکلاء بہتر طر یقے سے اپنی خدما ت سر انجا م دے سکیں۔ ان خیا لا ت کا اظہا ر اُنہو ں نے پیر کے روز تنگی با ر ایسو سی ایشن ضلع چا رسدہ کے صدر محمد ابراہیم کو با ر کیلئے 5 لا کھ روپے کے چیک حوالے کر نے کے مو قع پر با ت چیت کر تے ہو ئے کیا۔ اس مو قع پر متعلقہ سر کا ری افسران بھی مو جو د تھے۔ صوبا ئی وزیر نے کہا کہ وہ خو د بھی ایک وکیل ہیں اور انہیں وکلا ء برادری کی مشکلا ت کا ادراک ہے اور اُنہو ں نے ان کے حل کیلئے حکو متی سطح پر اپنی تما م تر توانائیاں بروئے کا ر لا ئی ہیں۔ اُنہو ں نے کہا کہ وہ آئندہ بھی وکلا ء برادری کے مسا ئل کے حل کیلئے اپنی کا و شیں جا ری رکھیں گے۔