پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا نے پارٹی ٹکٹ کے لئے انٹرویوز کا شیڈول جاری کردیا

پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا نے پارٹی ٹکٹ کے لئے انٹرویوز کا شیڈول جاری کردیا

  



پشاور( پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا نے پارٹی ٹکٹ کے لئے انٹرویوز کا شیڈول جاری کردیا ہے انٹرویوزصوبائی صدر محمد ہمایون خان کی رہائشگاہ پشاورمیں منعقد ہوں گی، صوبائی صدر محمدہمایون خان نے کہا ہے کہ صوبے کے تمام اضلاع اور فاٹا کے امیدواروں سے انٹرویوز پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کا پارلیمانی بورڈ لے گا پارٹی ٹکٹ کے لئے امیدواروں جنہوں نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے لئے درخواستیں پارٹی کے سنٹرل سیکرٹریٹ میں جمع کی ہے ان امیدواروں سے انٹرویوز آج اور کل لیئے جائینگے پشاور مردان ہزارہ اور کوہاٹ ڈویثرن کے اْمیدواروں سے انٹرویوز اج بروز منگل منعقد ہونگے ،پشاور ڈویثرن 11بجے سے 1بجے تک مردان 1سے 2بجے تک ہزارہ 2بجے سے 4بجے تک کوہاٹ ڈویثرن کے امیدواروں سے 4بجے انٹرویوز منعقد ہونگے،جبکہ کل بروز بدھ ملاکنڈ ڈویثرن سے دن 11بجے سے 1بجے تک ڈی آئی خان 1بجے سے 2بجے تک فاٹاکے امیدواروں سے 2بجے سے 4بجے تک اور بنوں ڈویثرن کے ٹکٹ خوائشمند امیدواروں سے 4بجے انٹرویز لیئے جائینگے ۔

Back to Conversion Tool

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...