چارسدہ ،گاڑیوں کے تصادم میں ایک جاں بحق ،5 زخمی

چارسدہ ،گاڑیوں کے تصادم میں ایک جاں بحق ،5 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ (بیورورپورٹ)غنی خان روڈ پردو گاڑیوں کے مابین تصادم۔ ایک شخص جاں بحق۔ پانچ زخمی۔ زخمیوں میں ایک کمسن بچی بھی شامل۔ زخمیوں کو چارسدہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق غنی خان روڈ پر تیز رفتاری کے باعث دو موٹر کار آپس میں ٹکرا گئی جس کے باعث ایک شخص نصر اللہ ولد لعل میر سکنہ شیخ آباد چارسدہ جانبحق جبکہ پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے جن میں ایک کمسن بچی بھی شامل ہے ۔ مجروحین میں ظریف خان ولد کچے ،لیاقت علی ولد لعل خان ، میر علی جان ، نظیر گل اور کمسن بچی دختر قمر ولی شامل ہے ۔