مٹہ ، ناروا لوڈشیڈنگ ، عوام جینا حرام

مٹہ ، ناروا لوڈشیڈنگ ، عوام جینا حرام

  



مٹہ(نمائندہ پاکستان)تحصیل مٹہ کے مختلف علاقوں میں پچھلے کئی دنوں سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور انکھ مچھولی نے عوام کا جینا حرام اور اوسان خطاکردئے ہیں۔تفصیلات کیمطابق رمضان شریف کا بابرکت مہینہ شروع ہوتی ہی محکمہ واپڈا کے طرف سے بجلی کی لوڈشیڈنگ شروع ہوگیے جبکہ سحری و افطاری میں دن بدن لوڈشیڈنگ اور بجلی کی انکھ مچھولی میں اضافہ دیکھنے کو ایا لیکن پچھلے دو تین دنوں سے مٹہ تحصیل کے مختلف علاقوں میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کردیا ہیں۔عوام کا کہنا تھا کہ ایک طرف رمضان کے بابرکت مہینے میں گرمی کا زور ہیں دوسرا بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے بچوں اورخاص طور پر خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہیں ۔عوام کا کہنا تھا کہ خواتین کو رمضان شریف کے مہینے میں بجلی نہ ہونے کیوجہ سے بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہیں کیونکہ سحری و افطاری کا بندوبست خواتین ہی کو کرنا پڑتا ہیں اس کے علاوہ یہی خواتین اپنے گھروں میں قید پڑے رہ کر بجلی کی راہ تھکتے ہیں اور بجلی کا یہی حال ہیں کہ حد سے زیادہ کم وولٹیج اورانکھ مچھولی سے اگر یہی بجلی انہی علاقوں سے مکمل طور پر ختم ہوجائے تو بہتر رہے گا۔عوام نے نتظامیہ اور محکمہ واپڈاکے بالا افسران سے پرزور مطالبہ کیا ہیں کہ وہ خاص کر رمضان کے اس بابرکت مہینے میں عوام کو بجلی کی سہولت مہیا کریں تو عوام دعا گو رہے گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...