بٹ خیلہ ، خونی ڈکیتی ، تاجر کو 27لاکھ چھیننے کے بعد قتل کر دیا گیا ، تاجروں کا احتجاج
بٹ خیلہ (بیورورپورٹ ) مالاکنڈایجنسی گاؤں درگئی بازارمیں نامعلوم مسلح ملزمان نے ہنڈی کے کاروبارکرنے والے نوجوان تاجر کوگولی مارکر قتل کردیااور27لاکھ روپے چھین کرفرارہونے میں کامیاب ہوگئے اطلاع ملتے ہی تاجربرادری سڑکوں پرنکل آئیں اورپشاورمنگورہ روڈکوہرقسم ٹریفک کیلئے بندکردیا ملزمان کوفوری طورپرگرفتارکرنے کامطالبہ۔تفصیلات کے مطابق مالاکنڈایجنسی کے گاؤں ہریانکوٹ ہیروشاہ کے نوجوان محمدزادہ جوگزشتہ کئی عرصہ سے درگئی میں میں ہنڈی کاکاروبارکرتاہے گزشتہ روز صبح گھر سے نکل کرجب دکان پہنچ گیا تواسی دوران تین نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ان پرفائرنگ کرکے قتل کردیا اوران سے 27لاکھ روپے چھین کرفرارہونے میں کامیاب ہوگئے اطلاع ملتے ہی مالاکنڈکے تاجربرادری سڑکوں پرنکل آئیں اورپشاورمنگورہ روڈ کوہرقسم ٹریفک کیلئے بندکردیا تاجربراداری کے صدراسفندیارخان نے اوردیگر راہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ حکومت فوری طورپر ملزمان کوگرفتارکرکے قرارواقعی سزادی جائے ۔