بھارت میں زلزلہ کی افواہ پر افراتفری مچ گئی 58 طلبازخمی

بھارت میں زلزلہ کی افواہ پر افراتفری مچ گئی 58 طلبازخمی

  



نئی دہلی(آئی این پی)بھارتی صوبہ بہار میں زلزلہ آنے کی افواہوں سے افراتفری میں 58افراد زخمی ہو گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی صوبہ بہار کے مختلف شہروں سے نالاندہ میں منعقدہ ایک امتحان میں شرکت کے لیے جانے والے سینکڑوں طلبا مذکورہ سٹیشن پر رات بسر کر رہے تھے۔ ایک ریلوے سٹیشن پر لوگوں کے درمیان زلزلہ آنے کے دعوے کے باعث افراتفری پھیل گئی جس میں کم ازکم 58 طلبا زخمی ہوگئے۔ متعلقہ ریلوے سٹیشن کے اہلکار پرکاش پسوان کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ہفتے کی شب صوبہ بہار کے مختلف شہروں سے نالاندہ میں منعقدہ ایک امتحان میں شرکت کے لیے جانے والے سینکڑوں طلبا مذکورہ سٹیشن پر رات بسر کر رہے تھے کہ رات گئے 2 بجے وہاں پر آویزاں ایک بورڈ کے گرنا طلبا کے درمیان زلزلہ آنے کی سوچ پیدا کرنے کا موجب بنا۔

زلزلہ

مزید : پشاورصفحہ آخر