ناصر الملک کی بطور وزیر اعظم نامزدگی نیک شگون ہے ،محمود خان

ناصر الملک کی بطور وزیر اعظم نامزدگی نیک شگون ہے ،محمود خان

  



پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے وزیر آبپاشی وکھیل و پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویثرن کے صدر محمود خان ،وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے لائیوسٹاک محب اللہ خان اور چیئرمین ڈیڈ ک وپی ٹی آئی سوات کے ضلعی صدر فضل حکیم خان نے جسٹس ریٹائرڈناصر الملک کے بطور نگران وزیر اعظم تقرر پر مسرت کاا ظہارکرتے ہوئے اس فیصلے کا تہہ دل سے خیر مقدم کیا ہے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ جسٹس ریٹائرڈناصر الملک سوات دھرتی کے قابل فخر سپوت ہیں جنہوں نے پہلے پشاور ہائیکورٹ اور بعد ازاں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی حیثیت سے عدلیہ میں شاندارخدمات کی بدولت قوم کے سامنے اہل سوات کا سر بھی فخر سے بلند کیاانہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ نگران وزیر اعظم کی حیثیت سے بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

جبکہ ہم سمیت تمام اہل سوات کی دعائیں ہمیشہ انکے ساتھ رہیں گی اور آئندہ بھی نت نئی کامیابیاں ان کا مقدر بنیں گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر