ٹانک ، رشوت طلب کرنے پر محکمہ ہائی و ے کے ایس ڈی او کی پٹائی

ٹانک ، رشوت طلب کرنے پر محکمہ ہائی و ے کے ایس ڈی او کی پٹائی

  



ٹانک (نمائندہ خصوصی) رشوت طلب کرنے پر ٹھکیدار نے محکمہ ہائی وے ڈویژن جنوبی وزیرستان کے ایس ڈی او کی درگت بنا دی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جنوبی وزیرستان سی اینڈ ڈبلیو ہائی وے ڈویژن کے دفتر میں ایس ڈی او جنڈولہ اور تورماندی روڈ کے ٹھکیدار کے مابین محکمانہ کمیشن کے علاوہ اضافی رشوت طلب کرنے پر توتکار شروع ہو گئی اور ٹھکیدار نے ایس ڈی او پر مکوں کی بارش شروع کر تے ہوئے اس کی درگت بنا دی اس دوران دفتر میں موجود دیگر ٹھکیداروں نے مو قعہ پر ایس ڈی او کی جان خلاصی کرائی واضح رہے کہ جب سے موجودہ ایکسئین نے چارج لیا ہے دفتر میں رشوت خوری کی وجہ سے لڑائی جھگڑے روزانہ کا معمول بن چکے ہیں

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...