ڈیرہ میں قانون شکن عناصر کیخلاف سرچ آپریشن ،15 گرفتار

ڈیرہ میں قانون شکن عناصر کیخلاف سرچ آپریشن ،15 گرفتار

  



ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ کی ہدایت پر تھانہ کلاچی کے علاقہ موچی وال میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران پولیس نے 15ملزمان گرفتار کرکے انکے قبضہ سے 5بندوق ‘ 2پستول اور 2رائفل برآمد کرکے درجنوں کارتوس اور منشیات برآمدکرلی ‘ الگ الگ مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ ڈاکٹر زاہد اللہ خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی کلاچی سرکل کی نگرانی میں ایس ایچ او درابن پرویز شاہ نے پولیس و ایلیٹ فورس کے ہمراہ تھانہ درابن کی علاقے موچی وال میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا ‘ آپریشن کے دوران پولیس نے 15افراد کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 2 پستول30بور‘2رائفل‘5بندوق اور 86کارتوس معہ میگزین اور 90 گرام چرس برآمد کرکے انکے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...