نوشہرہ،پاکستان زندہ باد مومنٹ کی فاٹاکا خیبرپختوامیں انضمام پر اظہار تشکر ریلی

نوشہرہ،پاکستان زندہ باد مومنٹ کی فاٹاکا خیبرپختوامیں انضمام پر اظہار تشکر ...

  



نوشہرہ(بیورورپورٹ) نوشہرہ میں پاکستان زندہ باد مومنٹ کا فاٹاکا خیبرپختواہ میں انضمام پر اظہار تشکر ریلی ریلی کی قیادت پاکستان زندہ باد مومنٹ کے ضلعی صدر اقلیم خٹک کررہے تھے ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جس پر خیبرپختونخوا میں فاٹا انضمام کے مبارکباد بارے نعرے درج تھے تفصیلات کے مطابق نوشہرہ میں پاکستان زندہ باد مومنٹ کے ضلعی صدر اقلیم خٹک کی زیرقیادت اظہار تشکر ریلی کا انعقاد کیاگیا ریلی میں نوشہرہ کلاں نوشہرہ کینٹ رسالپور کینٹ اکوڑہ خٹک پبی سمیت ضلع بھر کے دیگر علاقوں کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت اور ڈھول کی تاپ پر بھنگڑے ڈالے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اقلیم خٹک نے کہا کہ آج کا دن قبائلی عوام کیلئے فتح کا دن ہے اور انگریز کا کالا قانون ایف سی آر ہمیشہ کیلئے ختم ہوکر دفن ہوگیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...