ایم ایم کی بحالی سے سیکیولر قوتوں کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں : مولانا محمد علی شاہ حقانی

ایم ایم کی بحالی سے سیکیولر قوتوں کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں : مولانا محمد علی ...

  



بخشالی (نمائندہ پاکستان)طاغوتی قوتوں کی سازشوں کے مقابلے میں ایم ایم اے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنے گی بیت المقدس میں اسرائیلی مظالم کے خلاف حکمرانوں کی خاموشی افسوس ناک ہے امریکی سفارتخانے کی یروشلم منتقلی سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچا ہے ان خیالات کا اظہار ایم ایم اے کے مختلف راہنماؤں نے مولانا محمد علی شاہ حقانی کی طرف سے دی جانے والی افطار پارٹی میں کیا جس میں جے یو آئی کے صوبائی راہنماء مولانا شجاع الملک ،مولانا امنت شاہ ،مولانا تاج الامین جبل جماعت اسلامی کے ضلعی امیر ڈاکٹر عطاء الرحمٰن، پی کے 49امیدوار ابراھیم بلند، جے یو آئی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات قاضی بشیر احمدکے علاوہ ایم ایم اے کے متعدد کارکنوں نے شرکت کی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے شرکاء کا کہنا تھا کہ ایم ایم اے کی بحالی سے سیکولر قوتوں کی نیندین حرام ہوچکی ہیں طاغوتی قوتوں کی سازشوں کے مقابلے میں ایم ایم اے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنے گی اور ملک میں ہر قسم کی سیکولرزم اور لادینیت کا راستہ روکے گی اسی طرح دینی اور شریعت سے متصادم کسی بھی قانون کو پاس کرنے نہیں دے گی انہوں نے کہا کہ وطن عزیز اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا تھا لیکن آج یہاں پر یہود ہنود کا ثقافتی یلغار ہے بیت المقدس مین اسرائیلی مظالم پر حکمرانوں کی خاموشی افسوس ناک ہے جبکہ امریکی سفارتخانے کی یروشلم منتقلی سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچا ہے ساتھ ساتھ امریکی گٹ دھرمی اور اسلام دشمنی نے عالمی امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر