وفاقی دارالحکومت ،غیر معمولی سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا

وفاقی دارالحکومت ،غیر معمولی سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد رواں ہفتے غیر معمولی سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا ۔نگران وزیراعظم کے نام کا اعلان کردیا گیا ہے۔چار روز کے بعد یکم جون جمعہ کو نگران وزیراعظم جسٹس(ر) ناصر الملک اقتدارسنبھال لیں گے ۔جلد قومی اسمبلی کا الوداعی اجلاس مکمل ہو جائیگا۔ تین روز کے بعد قومی اسمبلی تحیل ہوجائے گی۔ ملکی تاریخ میں دوسری جمہوری حکومت اپنی مدت پوری کرے گی جبکہ تیسری قومی اسمبلی ہوگی جو وقت مقررہ پر رخصت ہو رہی ہے ، دو قومی اسمبلیاں سابق فوجی صدر پرویز مشرف ،پیپلزپارٹی کے اداورمیں اپنی مدت مکمل کر چکی ہیں اور اب مسلم لیگ (ن) کے حالیہ دور میں اسمبلی اپنی پانچ سال مدت مکمل کرے گی ۔ خصوصی رپورٹ کے مطابق پارلیمینٹ اور خیبرپختونخوا اسمبلی سے فاٹا انضمام کی دوتہائی اکثریت سے منظوری کے بعد آئینی ترمیمی بل پر آئندہ دوتین روزمیں صدرمملکت دستخط کردیں گے ۔ قومی اسمبلی کا الوداعی اجلاس بھی مکمل ہونے جارہا ہے اور اسی ہفتے ارکین قومی اسمبلی کو رخصت کردیا جائے گا۔