ملک بھر میں گرم ترین دن، تربت میں درجہ حرارت 50 سنٹی گریڈ تک جا پہنچا

ملک بھر میں گرم ترین دن، تربت میں درجہ حرارت 50 سنٹی گریڈ تک جا پہنچا

  



لاہور(کامرس رپورٹر)سورج کاغصہ مزید بڑھ گیا ۔جس سے گرمی کی شدت مزید بڑھ گئی ۔ تمام شہروں میں درجہ حرارت میں دو سے تین سنٹی گریڈ کا اضافہ ہو گیا ۔ گرمی بڑھنے سے روزہ داروں کا امتحان سخت ہو گیا کئی روزہ دار گرمی کی شدت کے باعث بے ہوش ہو کر ہسپتال پہنج گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی شدت کا سلسلہ جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ، جنوبی اور وسطی پنجاب، ڈی آئی خان، سبی، مکران ڈویژن میں موسم شدید گرم رہیگا۔ جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہواؤ ں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا بالائی سندھ، مکران، سبی، سرگودھا ڈویژن میں موسم شدید گرم رہا۔ گزشتہ روزریکارڈکیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت میں دادو،لسبیلا، جیکب آباد،سکھر، شہید بینظیر آباد 48، سبی ،موہنجوداڑو، روہڑی اور بھکر میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔دیگر شہروں میں ریکارڈ کئے گئے درجہ حرارت کے مطابق اسلام آباد میں 40، کوئٹہ میں34 ، پشاور میں 41، لاہور میں45 ، مری میں 26، فیصل آباد میں42 ، ملتان میں44 ، کراچی میں38 ، حیدر آباد میں47 اور سکھر میں48 سنٹی گریڈ رہا۔ مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق بلوچستان کاشہرتربت ملک کاگرم ترین شہررہا۔تربت میں آج پارہ پچاس سینٹی گریڈتک پہنچ گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق یہ رواں موسم گرما کے دورران تربت میں آج گرم ترین دن تھابلکہ اگر یہ کہاجائے کہ آج کادن ملک بھر میں گرم ترین دن تھاتو غلط نہ ہوگا۔بلوچستان کیدیگراضلاع لسبیلہ اور سبی بھی آج شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے۔ لسبیلہ میں آج زیادہ سیزیادہ درجہ حرارت 48اورسبی میں 47 سینٹی گریڈرکارڈ کیاگیا۔محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں بھی شدید گرمی کی لہربرقرار رہنے کاامکان ظاہر کیاہے۔

گرمی

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...