ڈیرہ میں سپیشل برانچ کے حوالدار کو قتل کردیا گیا

ڈیرہ میں سپیشل برانچ کے حوالدار کو قتل کردیا گیا

  



ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)شہر کے بارونق مقام اسٹیٹ لائف بلڈنگ کے سامنے نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے سپیشل برانچ کے حوالدار کو قتل کردیا ‘ واقعہ کی اطلاع پر ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ اورایس پی صدر حسن افضل سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ‘ تفتیش جاری ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود میں ڈیرہ شہر کے بارونق مقام سٹیٹ لائف بلڈنگ کے سامنے سپیشل برانچ کے حوالدار حیات اللہ کو جو موٹرسائیکل پر ڈیوٹی پر تھا ایک نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر کے قتل کردیا ‘ ملزم واقعہ کے بعد فرار ہو گیا ‘ حوالدار حیات اللہ کی عمر تقریباً چالیس سال بتائی جاتی ہے اور اس کے چھوٹے چھوٹے بچے تھے ‘ واقعہ کی اطلاع پر ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ ‘ ایس پی صدر حسن افضل اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور اس واقعہ کی تفتیش شروع کر دیا ‘ ذرائع کے مطابق شہید حوالدار حیات اللہ کو سر ‘ گردن اور سینے میں گولیاں ماری گئی تھیں ‘ مرحوم شاہ عالم آباد چوک کا رہائشی تھا ‘ اس سے پہلے بھی دہشتگردوں سے مقابلے میں شہید حیات اللہ زخمی ہوا تھا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...