فاٹا انضمام سے ایف سی آر جیسے کالے قوانین سے چھٹکارا مل گیا : سینیٹر دلادر خان

فاٹا انضمام سے ایف سی آر جیسے کالے قوانین سے چھٹکارا مل گیا : سینیٹر دلادر خان

  



مردان(بیورورپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر حاجی دلاورخان نے فاٹا کے انضمام کو تاریخی کارنامہ قراردیتے ہوئے پوری قوم کو مبارک باددی ہے اورکہاہے کہ قبائلی عوام کو ایف سی آر جیسے کالے قوانین سے چھٹکارا مل گیاہے وہ سینٹ اجلاس سے خطاب کررہے تھے جوچیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت منعقد ہوا سینیٹرحاجی دلاورخان نے کہاکہ فاٹا انضمام سے قبائلی علاقوں میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا اوراب ہائی کورٹ اورسپریم کورٹ کا دائرہ ان علاقوں تک پھیل جائے گا جو عشروں سے ایف سی آر کے کالے قوانین کا سامناکررہے تھے انہوں نے کہاکہ فاٹا دہشت گردی کے اس لہر سے گزرا جو کربلا کا منظر پیش کررہاتھا لیکن قبائلی پختونوں نے دہشت گردی کا جس جوانمردی سے مقابلہ کیا وہ تاریخ کا حصہ ہیں انہوں نے کہاکہ دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں میں نئے انفراسٹرکچر بن رہے ہیں سڑکیں ،جدیدہسپتال سمیت تجارتی مراکز کے جال بچھائے جارہے ہیں انہوں نے مطالبہ کیاکہ سینٹ ممبران کو جنوبی او رشمالی وزیرستان کا دورہ کرایاجائے تاکہ وہ اپنی آنکھوں سے نئے انفرانسٹرکچر کا مشاہدہ کریں ۔

B

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...