آزاد کشمیر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ میں بزنس ایکسپو پروگرام کو حتمی شکل دی جا رہی ہے : خورشیدعباسی

آزاد کشمیر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ میں بزنس ایکسپو پروگرام کو حتمی شکل دی جا ...

  



مظفرآباد( بیورورپورٹ)منیجنگ ڈائریکٹر کشمیر گروپ آف کمپنیزخورشید احمد عباسی نے کہاہے کہ آزاد خطے کومعاشی طو رپر خودکفیل بنانے کیلئے بیرونی سرمایہ کارروں کو یہاں سرمایہ کاری کے مواقع فراہمی کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں۔ اگست میں آزادکشمیر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مظفرآباد میں بزنس ایکسپو منعقد کرنے کے پروگرام کو حتمی شکل دی جارہی ہے ۔ یہ اعلان انہوں نے گزشتہ روز نامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ خورشید احمد عباسی نے کہاکہ اس بزنس ایکسپوکے انعقاد کامقصد حکومت آزادکشمیر اور پرائیویٹ سیکٹر کی مدد سے مقامی سرمایہ کاروں کے علاوہ بیرونی ممالک کے سرمایہ کاروں کویہاں پر سرمایہ کاری کے لیے راغب کرنا تاکہ اس خطے میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوسکیں، انہوں نے کہاکہ کشمیر گروپ آف کمپنیز آزادکشمیر کی صف اؤل کی مارکیٹنگ کمپنی ہے ۔ جو پرائیویٹ سیکٹرمیں کاروبارکی وسعت کیلئے جامعہ منصوبہ بندی کررہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہکشمیر گروپ آف کمپنیز کی تمام برانڈز جن میں کشمیر آن لائن بزنس ، کشمیر ٹریولز ،کشمیر فیبرکس ،کشمیر فوڈز ، کشمیر میڈیا گروپ ، کشمیر مارٹ ، کشمیرپروڈکشن ،کشمیر مارکیٹنگ ، کشمیر ہومز شامل ہیں اس بزنس ایکسپو2018 میں شامل ہوں گی۔کشمیر مارکیٹنگ اس وقت آزاد کشمیر کی صف اول کی مارکیٹنگ کمپنی ہے ہم نے آزادکشمیر میں رئیل اسٹیٹ اور مارکیٹنگ کے ٹرینڈ کو متعارف کروایا اور اس وقت آزادکشمیرمیں کشمیر مارکیٹنگ اپنے رئیل اسٹیٹ پراجیکٹس لگانے جا رہی ہے۔کشمیر گروپ آف کمپنیز اور کشمیر مارکیٹنگ کے زیرانتظام اس کشمیر بزنس ایکسپو 2018 کے انعقاد کے بعد آزاد کشمیر میں پرائیویٹ سیکٹر بزنس نئے انداز میں پرموٹ ہو گا ۔2008سے کشمیر گروپ آف کمپنیز اور کشمیر مارکیٹنگ پاکستان میں کام کر رہی ہے گیارہ سال میں ہم نے دن رات محنت سے ایک ساکھ بنائی ہے۔خورشید احمد عباسی نے حکومت آزادکشمیر سے مطالبہ کیاہے کہ پراپرٹی ٹیکس کاخاتمہ کرے اور کاروباری طبقہ کو سہولیات مہیا کرے تاکہ خطہ میں سرمایہ کاری ہوسکے ، انہوں نے کہاکہ سرمایہ کاروں کو آزادکشمیر میں سرمایہ کاری کے لیے راغب کرنے کیلئے حکومتی سطح پر کوششوں کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ آزادخطہ وسائل سے مالا مال ہے ۔ مگر پلاننگ نہ ہونے کی وجہ سے خطہ معاشی طور پر تنزلی کاشکار ہے ۔ اگر آزادکشمیر کے وسائل باالخصوص سیاحت پر توجہ دی جائے تو خطہ کو معاشی طور پر خوشحال ، مضبوط بنایاجاسکتاہے ۔ سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے آزادکشمیر میں میگاپراجیکٹ لگانے کی اشد ضرورت ہے ۔انہوں نے کہاکہ بزنس ایکسپو کے انعقاد کا مقصد حکومت اور پرائیویٹ سیکٹر کی مدد سے آزاد کشمیر کے لوکل بزنس کی پروموشن او رخطے میں پاکستان و بیرون ملک کے انویسٹرز سے سرمایہ کاری کروانا ہے۔جس سے آزاد خطے کو معاشی طور پر مضبوط بنایا جائے گا اور اس کاوش کے نتیجے میں جو منصوبے عمل میں لائے جائیں گے ان منصوبوں کی تکمیل کے لیے اپنے پڑھے لکھے نوجوانوں کی خدمات حاصل کر کے کسی حد تک بے روزگاری کی شرح میں کمی کی کوشش کی جائے گی۔اور خطہ معاشی طور پر مزید مضبوط ہوگا۔ کشمیر گروپ آف کمپنیز کی طرف سے کشمیر ایکسپو 2018کا انعقاد کشمیر مارکیٹنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کرے گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ کشمیر مارکیٹنگ جو کے کشمیر گروپ آف کمپنیز کا حصہ ہے اس وقت آزاد کشمیر کی صف اوّل کی مارکیٹنگ کمپنی ہے جو مارکیٹنگ کے جدید اصول و ضوابط پر عمل کرتے ہوئے کشمیر میں ہونے والے کاروبار کو نہ صرف خطے میں بلکہ ملکی سطح پر بھی متعارف کروا رہی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...