سیدمروت شاہ باچہ کی اہلیہ طویل علالت کے بعدانتقال کرگئیں
مردان ( بیورورپورٹ) سیدمروت شاہ باچہ آف امن آباد کی اہلیہ طویل علالت کے بعدانتقال کرگئیں مرحومہ کوانکے ابائی قبرستان شاہ ڈھنڈ بابا میں سپرد خا ک کردی گئی مرحومہ کی نمازجنازہ میں عوامی سماجی حلقوں ،صحافیوں اورہرمکتبہ فکرکے لوگوں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی مرحومہ سیدمقصودعلی شاہ،حافظ سیدا مجد علی شاہ کی والدہ محترمہ،سیدمہران علی شاہ کی چچی اورمردان پریس کلب کے سابق جنرل سیکرٹری محمدیعقوب جہانزیب کی ساس تھیں مرحومہ کی فاتحہ خوانی مسجدگڑ ھی ایوب خان نزدرستم خیل مردان میں اداکی جائے گی۔