مظفر آباد‘ رمضان کے مبارک مہینے میں بیشتر علاقے پانی کی نعمت سے محروم

مظفر آباد‘ رمضان کے مبارک مہینے میں بیشتر علاقے پانی کی نعمت سے محروم

  



مظفرآباد (بیورورپورٹ)رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں شہر کے بیشتر علاقے پانی جیسی نعمت سے محروم ،حکومت کی گڈ گورننس کی دعویٰ دار حکومت مسلم لیگ ن نے مظفرآباد شہر کے عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئی ۔ تفصیلات کے مطابق مظفرآباد شہر کے بہشتر علاقے بانڈی سماں،بیلہ نورشاہ میں پانی کئی روز سے نہیں آرہا عوام علاقہ نے ایک دن کے اندر اندر پانی کا مسئلہ نہ ہو جانے پر احتجاج کی دھمکی دے دی ہے عوام علاقہ نے کہا ہے کہ ماہ رمضان کے اس مقدس ماہ میں ہمارے ساتھ ظلم عظیم ہے ہمارا پانی پچھلے ہفتے سے نہیں آرہا محکمہ کو بار بار درخواستیں دینے کے باوجود ہمارے پانی بحال نہیں ہوا عوام علاقہ نے کہا ہے کہ اگر ہمارا پانی بحال نہ ہوا تو ہم بانڈی سماں چوک بند کر کے احتجاج کریں گے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر