کشمیر کا پہلا میگا عوامی بجٹ پیش کرنے پر وزیراعظم فاروق حیدر وکابینہ کومبارکباد پیش کرتے ہیں،ایاز احمد

کشمیر کا پہلا میگا عوامی بجٹ پیش کرنے پر وزیراعظم فاروق حیدر وکابینہ ...

  



مظفرآباد (بیورورپورٹ) ترقیاتی ادارہ مظفرآباد کے چیئرمین ایاز احمد نے کہا ہیکہ ریاست کی تاریخ میں پہلی مرتبہ میگا عوامی بجٹ پیش کرنے پر وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان سمیت اُن کی کابینہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے یہ بجٹ پیش کر کے ثابت کیا ہیکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی اور آزاد خطے کی تعمیر و ترقی پر یقین رکھتی ہے ۔ انہوں نے کہا یہ بجٹ آزاد خطے کے عوام کی اُمنگوں کا حقیقی ترجمان ہے ۔انہوں نے کہا ریاست کا تاریخی عوامی بجٹ تحریک آزادی کشمیرو تحریک تکمیل پاکستان سمیت آزاد خطے کی تعمیر و ترقی اور اس خطے کے غریب عوام کی اُمنگوں کے عین مطابق ہے ۔ ایازا حمد کا کہنا تھا کہ ترقیاتی بجٹ کو 11 ارب سے بڑھا کر25 ارب تک لے جانے میں قائد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان اور قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف کا کردار سنہری حروف میں لکھا جائے گا ۔انہوں نے کہا وزیر اعظم آزاد کشمیر کی جانب سے ترقیاتی اداروں کا گرانٹ ان ایڈ بڑھانے اور دارلحکومت کو اُس کے شایان شان تعمیر کرنے کیلئے کثیر رقم رکھنے پر اُن کے شکر گزارہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان اور وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی کی ہدایت کے مطابق اس شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے کوئی کثر نہیں چھوڑیں گے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...