مظفرآباد، تعلیمی نظام کو سیاست سے پاک کرنے کا عزم کر رکھا ،شہزاد محمود

مظفرآباد، تعلیمی نظام کو سیاست سے پاک کرنے کا عزم کر رکھا ،شہزاد محمود

  



مظفرآباد (بیورورپورٹ)ایم ایل اے حلقہ نمبر 2 لچھراٹ چوہدری شہزاد محمود نے کہا ہے کہ تعلیمی نظام کو سیاست سے پاک کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔ محکمہ تعلیم میں میرٹ کے نظام کے بعد جلد بائیو میٹرک سسٹم کا نفاذ کر رہے ہیں۔ سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں یکساں نظام تعلیم لاگو کریں گے۔ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر اب سیاسی بنیادوں پر تعینات نہیں ہوگا۔ بلکہ AEO کی تقرری پی ایس سی مستقل بنیادوں پر ہو گی۔ مظفرآباد تعلیمی بورڈ کا قیام جلد ہو گا۔ بائیو میٹرک سسٹم دسمبر سے ہائیر سیکنڈری اور سیکنڈری تعلیمی اداروں میں آغاز ہو جائے گا۔ محکمہ تعلیم کو انتظامی، تعلیمی حصوں میں تقسیم کر کے کڑی نگرانی ہو گی۔ مسلم لیگ(ن) کی حکومت عوام کو شاندار تعلیمی نظام دے رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایم ایل اے لچھراٹ چوہدری شہزاد محمود نے اپنی رہائش گاہ پر ملنے والے عوامی وفود اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر ریاست بھر میں شرح خواندگی میں 100% اضافہ کرنا چاہتی ہے۔ اس مقصد کے لئے باقاعدہ بجٹ میں فنڈز مختص کر دیئے ہیں۔ منظم منصوبہ کے تحت محکمہ تعلیم کی تنظیم نو کر رہے ہیں۔ محکمہ تعلیم کو ہر قسم کی سیاسی مداخلت سے آزاد کر رہے ہیں۔ قائد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں تعلیمی نظام درست کر رہے ہیں۔ 70 سالہ بگڑے تعلیمی نظام کو فوری درست نہیں کر سکتے۔ لیکن باقاعدگی سے اس پر کام جاری ہے۔ گزشتہ 2 سال میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی ہیں۔ چوہدری شہزاد محمود نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم کانفرنس نے تعلیمی نظام کو تباہ کر کے رکھ دیا تھا۔ ہم نے اس بگڑے نظام کو درست کیا ہے۔ میٹرک پاس 10000 (دس ہزار) کے لگ بھگ اساتذہ کو باعزت پنشن دے کر ملازمتوں سے فارغ کر رہے ہیں۔ ان کی جگہ بی اے بی ایڈ ایم اے ایم ایڈ اساتذہ این ٹی ایس کے ذریعہ تقرر کریں گے۔ تعلیمی اصلاحات سے ریاست میں تعلیمی انقلاب برپا ہو گا۔ مسلم لیگ(ن) کی حکومت عوامیوعدے پورے کر رہی ہ۔ عوامی حکومت ہے۔ عوامی خدمت ہمارا مشن ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...