انسانیت سازی کی بنیاد قرآن سے ملتی ہے، عبدالرزاق اسکندر

انسانیت سازی کی بنیاد قرآن سے ملتی ہے، عبدالرزاق اسکندر

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر )رمضان کے مبارک لمحات کو عبادات سے سرشار کرناہر مسلمان کے لیئے باعث سعادت ہے،رمضان قرآن کا مہینہ ہے اور قرآن پڑھنا سنا اور سنانے سے مساجد میں آباد یہ مجالس خیر و برکت کا ذریعہ ہے،انسانیت سازی کی بنیادی تعلیم قرآن سے ملتی ہے،اور قرآنی علوم کے مراکز مدارس ہیں،مدارس کا وجود بھی پاکستان کے لیئے بڑی نعمت ہے،جامعہ بنوری ٹاون کے دارالحدیث میں دس روزہ تراویح کے ختم کے موقع پہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر اور جامعہ بنوری ٹاون کے مہتمم مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے مزید کہا کہ خوش نصیب ہیں وہ لوگ جنہوں نے رمضان کے قیمتی لمحات میں مکمل قرآن ختم کیا،اس موقع میں صوبہ سندھ کے ناظم مولانا امداداللہ یوسف زئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مدارس کے وجود سے قرآن کی تعلیم اور امت کے لیئے پیغام ملنا ہر مسلمان کے لیئے سعادت کی بات ہے،قرآن تمام علوم کا مرجع ہے اور ان علوم کے مراکز مدارس دینیہ ہیں،مدارس دینیہ کی خدمات کی برکت سے مساجد قرآنی آوازوں سے آباد ہیں،جامعہ بنوری ٹاون دس روزہ ختم میں وفاق المدارس پنجاب کے رہنما ء مولانا زبیر احمد صدیقی،مردان سے مولانا قاری اسداللہ،وفاق المدارس کے میڈیا کوارڈینٹر مولانا طلحہ رحمانی،وفاق المدارس کراچی کے مسؤل مولانا قاری زبیراحمد،جامعہ کے منتظمین مفتی محمدرفیق،مفتی محمد اسماعیل چترالی،قاری محمد اقبال،مولانا رضاء اللہ،مولانا قاری شیرخدا سمیت کراچی کے سیکڑوں علماء و ہزاروں افراد نے بھی شرکت

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر