ملکی آبادی میں نوجوان ووٹرز کی تعداد 44 فیصد ہے، الیکشن کمیشن

ملکی آبادی میں نوجوان ووٹرز کی تعداد 44 فیصد ہے، الیکشن کمیشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2018 کے لئے ووٹرز کی حتمی فہرست جاری کر دی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ حتمی ووٹرز فہرست میں 44 فیصد ووٹرز 35 سال کی عمر تک کے نوجوان ہیں، جبکہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ووٹرز آبادی کے مقابلے میں نصف کی حد کو عبور کر گئے ہیں۔الیکشن کمیشن کے اعدادو شمار کے مطابق 18 سے 25 سال تک کے نوجوانوں کی تعداد کل ووٹرز میں 16.46 فیصد ہے، 26 سے 35 سال تک کے ووٹرز کی تعداد 27.36 فیصد ہے۔حتمی فہرست کے مطابق 36 سے 45 سال تک کے ووٹرز کی تعداد 21.22 فیصد ہے، 46 سے 55 سال تک کے افراد کی تعداد 15.22 فیصد ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق 56 سے 66 سال تک کے ووٹرز کی تعداد9.70 فیصد اور 66 سال سے زائد عمر کے افراد کی تعداد 10.02 فیصد ہے۔الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق مجموعی ووٹرز میں مرد ووٹرز کی تعداد 55.89 فیصد ہے جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 44.10 فیصد ہے۔ خواتین ووٹرز کی تعداد میں ماضی کے مقابلے میں اضافہ ہوا ہے۔