بیٹی کو قتل کرنے والے باپ کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

بیٹی کو قتل کرنے والے باپ کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے پسند کی شادی کا اقرار کرنے پر اپنی بیٹی کو قتل کرنے والے شقی القلب باپ کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کے روبر پولیس نے پسند کی شادی کا اقرار کرنے پر اپنی بیٹی اقرا کو قتل کرنے والے شقی القلب باپ نثار کو پیش کیا۔۔تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کہ ملزم سے مزید تفتیش کرنے اور آلہ قتل برآمد کرنے کے لئے ملزم کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے تاہم فاضل مجسٹریٹ نے ملزم کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے اسے پولیس کے حوالے کیا۔۔مدعیہ اور مقتولہ کی والدہ نجم النسا کے مطابق چند روز قبل اسکی بیٹی نے رمضان نامی شخص سے پسند کی شادی کی ضد کی جس کا زکر انہوں نے اپنے شوہر سے کیا جس پر انہوں نے 26 مئی کی صبح بیٹی کے کمرے میں جاکر گلے میں پھندا ڈال کر اسے قتل کیا۔۔واضح رہے کہ ملزم کے خلاف تھانہ سرجانی میں مقدمہ درج ہے