بھتہ وصول کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

بھتہ وصول کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے ملیر کے رہائشی کو دھکمیاں دینے اور بھتہ وصول کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔پیر کو سندھ ہائی کورٹ میں ملیر کے رہائشی کو دھکمیاں دینے اور بھتہ وصول کرنے والے ملزم مظہر اقبال کی جانب سے دائر درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے ملیر کی رہائشی سے ساڑھے 8 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا جبکہ ملزم کو پولیس نے انہیں فروری 2018 میں شہری سے 50 ہزار روپے بھتہ وصول کرتے ہوئے گرفتار کیا۔۔سرکاری وکیل نے عدالت سے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کی۔۔عدالت نے سرکاری وکیل کا موقف سننے کے بعد ملزم کی ضمانت مسترد کرتے ہوئے ماتحت عدالت کو تین ماہ میں کیس کا فیصلہ کرنے کی ہدایت کی۔

Ba

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...