کرپشن ریفرنس میں نامزد ملزم کو عمرے پر جانے کی اجازت

کرپشن ریفرنس میں نامزد ملزم کو عمرے پر جانے کی اجازت

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے 17ارب روپے کرپشن ریفرنس میں نامزد ملزم ملک عثمان کو عمرے پر جانے کی اجازت دے دی۔پیر کو سندھ ہائی کورٹ میں 17ارب روپے کرپشن ریفرنس میں نامزد ملزم ملک عثمان کی جانب سے عمرے پر جانے کی اجازت کے لئے دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔۔عدالت نے 17 ارب روپے کرپشن ریفرنس کے شریک ملزم ملک عثمان کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے انہیں عمرے کی غرض سے سعودی عرب جانے کی اجازت دے دی۔۔واضح رہے کہ عدالت اس سے قبل ریفرنس کے مرکزی ملزم ڈاکٹر عاصم حسین کو بھی بیرون ملک جانے کی اجازت دے چکی ہے۔ملزم کے خلاف احتساب عدالت میں جے جے وی ایل میں 17 ارب روپے کرپشن کرنے کے الزامات کے تحت ریفرنس زیر سماعت ہے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...