کراچی ،اے وی سی سی کی کارروائی ،مغوی بازیاب،ملزمان گرفتار

کراچی ،اے وی سی سی کی کارروائی ،مغوی بازیاب،ملزمان گرفتار

  



کراچی (کرائم رپورٹر)اینٹی وائنلٹ کرائم سیل پولیس نے مغوی نوجوان کو بازیاب کرکے دو اغواکاروں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے ۔تفصیلات کے مطابق اے وی سی سی پولیس نے سہراب گوٹھ کے علاقے میں چھاپہ مارکارروائی کے دوران دو اغواکاروں روشن اور یونس کو گرفتارکرکے مغوی نوجوان بلاول ولد ارشاد کو باحفاظت بازیاب کرلیا،پولیس کے مطابق مغوی اتحاد ٹاؤن کا رہائشی ہے،جو گزشتہ 22 مئی کو ناظم آباد چپل خریدنے گیا تھا اور لاپتہ ہوگیا تھا،تاہم مغوی کی بہن نے اپنے بھائی کے موبائل فون پر رابطہ کیا تو فون اٹھانے والے نے 15 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا،جس کا مقدمہ الزام نمبر158/18 بازیاب مغوی کے والد ارشاد کی رپورٹ پر اتحادٹان تھانے میں درج کیا گیا اور کیس اے وی سی سی کے سپردکیا گیا ،جس پر اے وی سی سی پولیس نے ٹیکنیکل اور مخبر خاص کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مغوی کو بازیاب اور دو اغواکارروں کو گرفتارکرلیا،جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر