کراچی کے علاقے سی ویو سمندر سے ایک شخص کی لاش برآمد

کراچی کے علاقے سی ویو سمندر سے ایک شخص کی لاش برآمد

  



کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے سی ویو سمندر سے ایک شخص کی لاش ملی ، پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 10 سے زائد ملزمان کو گرفتار کر لیا ،، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ، منشیات اور دا پر لگی رقم برآمد ہوئی ۔تفصیلات کے مطابق سی ویو ساحل سمندر سے ایک شخص کی لاش ملی ،پولیس کے مطابق شناخت نہیں ہو سکی لاش کو اسپتال منتقل کرد یا گیا ، دوسری جانب مدینہ کالونی پولیس نے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر سات جواریوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے داؤ پر لگائی گئی اکیس ہزار سے زائد رقم ، موبائل فون اور قمار بازی کا سامان برآمد کرلیا ،، پاپوش نگر پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش طاہر الدین سمیت سات جواریوں کو گرفتار کر لیا ،، گرفتار ملزمان کے قبضے سے منشیات، دا پر لگی رقم اور قمار بازی کا سامان بھی برآمد کیا گیا ہے ،، جبکہ ایوب گوٹھ پولیس نے کارروائی کے دوران مصطفی عبداللہ کو گرفتار کر لیا ملزم ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہے ملزم کے قبضے سے اسلحہ ،موبائل فونز اور نقدی برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...