سیاست حق حکمرانی حاصل کرنے کیلئے کی جاتی ہے،خواجہ اظہار

سیاست حق حکمرانی حاصل کرنے کیلئے کی جاتی ہے،خواجہ اظہار

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہارالحسن نے کہاہے کہ سیاست حق حکمرانی حاصل کرنے کیلئے کی جاتی ہے سیاستدان اگر سازش کا حصہ نہ بنے تو مثبت سیاست جمہوریت کے استحکام کا ذریعہ بنتی ہے۔ وہ سندھ اسمبلی کے الوداعی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ ایوان میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے اسمبلی کے آخری روزوزیراعلی سندھ کی توجہ سندھ اسمبلی کے باہرتنخواہوں کی ادائیگی کے لیے احتجاج کرنے والے اساتذہ کی جانب مبذول کرائی ۔ انہوں نے کہاکہ اسمبلی کے باہر اساتذہ احتجاج کے لیے دھرنا دیئے ہوئے ہیں روزے اور شدید گرمی میں انکا برا حال ہے،وزیراعلی اساتذہ کے احتجاج اور مطالبات کا نوٹس لیں باھر بیٹھے لوگوں کی فریاد آج پھر وزیراعلی کو پیش کرتاہوں۔ٹیچرز اور بینظیر ٹراما سینٹر کے معاملات ہیں ان کی تنخواہیں دی جائیں ۔ خواجہ اظہارالحسن نے کہاکہ پہلی مرتبہ اسمبلی آئے تو سینئر ممبران سے اسمبلی کے قواعد وضوابط سیکھے سب سے زیادہ اسپیکر سے قانون سے متعلق سیکھا ہے آنے والے وقت میں قائد حزب اختلاف کو وزیر اعلی کی طرح سہولتیں حاصل ہونی چاہیے تاکہ فیکس اور وائی فائی کے لیے پریشان نہ ہونا پڑے۔ انہوں نے کہاکہ ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا ہماری بہن ہیں ان کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں ان سے تلخ وتند جملوں کا تبادلہ ہواکہیں انھوں نے سختی دکھائی کہیں ہم نے بھی سخت ردعمل دکھایا۔اسپیکر آغا سراج درانی کا رویہ انتہائی شفیق اور محبت والا رہا،انھوں کسی کو ڈانٹا یا ایوان سے باہر نہیں نکالا اسپیکرنیاپنی شخصیت سے ھٹ کر ایوان میں کردار ادا کیاہے دعا ہے آغاسراج درانی کو مستقبل میں اعلی عہدے اور ذمہ داریاں ملیں دوبارہ اسپیکر کی نہیں بلکہ آگے کی ذمہ داریاں ملیں ہم دعا گو ہیں۔ انہوں نے کہاکہ صاف شفاف الیکشن کرانا ہم سب کی ذمہ داری ہے اس مقصد کے لیے اپوزیشن سے مشاورت کرلی ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...