سانحہ بارہ مئی سے متعلق کیس کی سماعت یکم جون تک ملتوی

سانحہ بارہ مئی سے متعلق کیس کی سماعت یکم جون تک ملتوی

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ میں سانحہ بارہ مئی کیس میں لارجزبینچ تشکیل دینے سے متعلق درخواست کی سماعت، عدالت نے درخواست کی مزید سماعت یکم جون تک ملتوی کردی ۔پیر کو سندھ ہائی کورٹ میں سانحہ بارہ مئی لارجزبینچ تشکیل دینے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں درخواست گزاراقبال کاظمی کا کہنا تھا کہ بارہ مئی کے واقعات کے پیچھے کون ملوث ہے اس کو منظرعام پرلایا جائے بارہ مئی کے واقعے میں کئی لوگوں کو مار دیا گیا جسٹس کے کے آغا کا کہنا تھا سات رکنی بینچ 2007 میں اس کیس کو سن چکا ہے اس کیس میں پانچ کے بجائے سات رکنی بینچ ہی تشکیل دیا جاسکتا ہے سات رکنی بینچ کا فیصلہ پانچ رکنی بینچ کیسے دے سکتی ہے جبکہ جسٹس اقبال کلہوڑو کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت ہے اس پر ہم چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے مشورہ کرینگے عدالت نے درخواست کی مزید سماعت یکم جون تک ملتوی کردی

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...