ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت، کیپٹن (ر) صفدر نے بیان ریکارڈ کرانا شروع کردیا

ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت، کیپٹن (ر) صفدر نے بیان ریکارڈ کرانا شروع کردیا
ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت، کیپٹن (ر) صفدر نے بیان ریکارڈ کرانا شروع کردیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) احتساب عدالت میں ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کا آغاز ہوگیا ہے ، مریم نواز کا بیان ختم ہونے کے بعد کیپٹن (ر) صفدر کا بیان ریکارڈ کیا جارہا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں ایون فیلڈ ریفرنس (لندن فلیٹس) کی سماعت کا آغاز ہوگیا ہے۔ آج (منگل کو) سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔ اس سے قبل سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز اپنا اپنا بیان ریکارڈ کراچکے ہیں۔ احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ ان کی پیشیوں کی سنچری ہونے کے قریب ہے۔ صحافیوں نے سوال کیا کہ کیا سوالنامے کے جوابات تیار کرکے آئے ہیں؟ جس پر کیپٹن صفدر نے کہا کہ سوالنامے کے جواب بالکل تیارہیں۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد


loading...