مریم نوازپنجاب ہاﺅس میں گیارہ بجے پریس کانفرنس کریں گی

مریم نوازپنجاب ہاﺅس میں گیارہ بجے پریس کانفرنس کریں گی
مریم نوازپنجاب ہاﺅس میں گیارہ بجے پریس کانفرنس کریں گی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازنے پنجاب ہاﺅس میں گیارہ بجے پریس کانفرنس طلب کر لی ہے ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کہا گیا تھا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف پنجاب ہاﺅس میں پریس کانفرنس کریں گے تاہم اب میڈیا کو بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نہیں بلکہ مریم نوازپریس کانفرنس کریں گی۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف، ان کی صاحبزادی مریم نوازاور داماد کیپٹن صفدر آج ایون فیلڈ ریفرنس میں عدالت میں پیش ہوئے، عدالت میںکیپٹن صفدر کا بیان قلمبند کیا جا رہاہے تاہم عدالت نے نوازشریف اور مریم نوازکو جانے کی اجازت دے دی ہے ۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...