اداکارہ میرا کا عتیق الرحمان سے نکاح کا عدالتی فیصلہ سامنے آتے ہی پوری فیملی اور امریکی سسرال نے کیا کام کردیا؟ ایسی خبرآگئی کہ آپ کو بھی بے حد حیرت ہوگی

اداکارہ میرا کا عتیق الرحمان سے نکاح کا عدالتی فیصلہ سامنے آتے ہی پوری ...
اداکارہ میرا کا عتیق الرحمان سے نکاح کا عدالتی فیصلہ سامنے آتے ہی پوری فیملی اور امریکی سسرال نے کیا کام کردیا؟ ایسی خبرآگئی کہ آپ کو بھی بے حد حیرت ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک) سکینڈل کوئین میرا کا عتیق الرحمان سے نکاح کا عدالتی فیصلہ سامنے آتے ہی میرا کی والدہ، والد، بہن بھائی، امریکا میں مقیم سسر اور کیپٹن نوید نے اپنے فون بند کر دیے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سوشل میڈیا پر لمحہ بہ لمحہ خبریں پھیلانے والی اداکارہ میرا کی فیملی کو عدالتی فیصلے نے خاصا پریشان کردیا ہے۔ دوسری جانب کیپٹن نوید کو بھی بیوی کے پہلے نکاح کی وجہ سے مسائل کا سامنا شروع ہوچکا ہے۔ یہی نہیں فیملی اور قریبی حلقوں کی تنقید کے باوجود میرا نے مزید قانونی جنگ لڑنے کیلیے ماہر قانون سے مشاورت بھی کی ہے۔

روزنامہ ایکسپریس کے مطابق اداکارہ میرا کے   پہلے  شوہر عتیق الرحمان نے   کہا کہ میں حق پر تھا اور عدالت کا فیصلہ اس کا بہت بڑا ثبوت ہے جہاں تک میرا کے ساتھ آئندہ زندگی بسر کرنے کی بات تو اب یہ ممکن نہیں ہے کیونکہ وہ کیپٹن نوید سے بھی نکاح کرچکی یے اور ان کے ساتھ زندگی گزار رہی ہے۔ میں اس حوالے سے کچھ زیادہ نہیں کہہ سکتا۔
واضح رہے کہ اداکارہ میرا کی شادی کا فیصلہ سامنے آنے سے ان کی امریکی شہریت کا کیس بھی متاثر ہونے کے امکانات بڑھنے لگے ہیں۔ دوسری جانب ڈیفنس میں واقع گھر بھی ان سے واپس لیے جانے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔