وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس شروع ہو گیا، جس میں ملکی سلامتی اور سرحدی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ سابق آئی ایس آئی سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اسد درانی کی متنازع کتاب کا معاملہ بھی زیر غور آنے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوزکے مطابق اجلاس میں فاٹا اصلاحات بل منظوری کے بعد عملدرآمد امور کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ افغانستان کی جانب سے بعض تحفظات کے امور بھی زیرغور آنے کا امکان ہے،اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سمیت مسلح افواج کے سربراہان، کمیٹی کے ممبر وفاقی وزراءاور سینئر عسکری و سول حکام شریک ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...