پنجاب پولیس کو ایسا ہتھیار فراہم کردیا گیا کہ جرائم پیشہ عناصرکی چیخیں نکل جائیں گی ، بڑی خبرآگئی

پنجاب پولیس کو ایسا ہتھیار فراہم کردیا گیا کہ جرائم پیشہ عناصرکی چیخیں نکل ...
پنجاب پولیس کو ایسا ہتھیار فراہم کردیا گیا کہ جرائم پیشہ عناصرکی چیخیں نکل جائیں گی ، بڑی خبرآگئی

  



لاہور(ویب ڈیسک) جرائم پیشہ عناصر سے نمٹنے کے لیے پنجاب پولیس کو مسلح ڈرون سے لیس کردیا گیا۔ 

پنجاب پولیس کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کےلیے ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کے اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر آر پی او ڈیرہ غازی خان کو دو ڈرون فراہم کردیئے گئے۔

جدید ڈرون کے ذریعے آنسو گیس شیل بھی پھینکے جا سکیں گے اور خطرناک مجرموں پر دستی بم سے حملے بھی کیے جا سکیں گے۔ ان ڈرون سے خطرناک ڈاکوؤں کے تعاقب میں بھی مدد ملے گی اور ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی جاسکتی ہے۔ ڈرون سے ایک وقت میں 8 کلو بارودی مواد اور آنسوگیس شیل پھینکے جاسکتے ہیں۔ اس حوالے سے ایلیٹ ٹریننگ سنٹر بیدیاں میں ڈرون سے کارروائی کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔

مزید : جرم و انصاف /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...