25جولائی کو عوام جو فیصلہ کرے گی وہی قابل قبول ہو گا:وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

25جولائی کو عوام جو فیصلہ کرے گی وہی قابل قبول ہو گا:وزیراعظم شاہد خاقان عباسی
25جولائی کو عوام جو فیصلہ کرے گی وہی قابل قبول ہو گا:وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

  



ایبٹ آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ملک میں دس سال آمریت رہی پھر جمہوری حکومت بھی آئی لیکن ترقی کسی دور میں نہیں ہوئی لیکن جو ترقی ہمارے دور میں ہوئی وہ 65سال میں نہیں ہوئی یہ آپ کے ہی ووٹ کا نتیجہ ہے۔ہم 25جولائی کودوبارہ عوام کے پا س جائیں گے اور عوام جو فیصلہ کرے گی وہی قابل قبول ہو گا۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا حویلیاں میں ایک تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ حویلیاں موٹر وے نومبر تک مکمل ہو جائے گی یہ کوئی چھوٹا منصوبہ نہیں اس کی پی سی ون لاگت 142ارب روپے ہے،خوشی ہے نواز شریف نے جو وعدے کئے وہ پورے کر رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں دس سال آمریت رہی پھر جمہوری حکومت بھی آئی لیکن ترقی کسی دور میں نہیں ہوئی، کیا پہلے وسائل موجود نہیں تھے،پہلے سب کہاں جاتا تھا؟ہماری کوشش تھی حکومت مدت پوری کرے ۔خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ ایسی کیا وجہ ہے کہ ترقی صرف مسلم لیگ ن کے دور میں ہوتی ہے؟یہ آپ کے ووٹ کا نتیجہ ہے کہ جو ترقی ہمارے دور میں ہوئی وہ 65سال میں نہیں ہوئی اور یہی فرق ہے پچھلی اور موجودہ حکومت میں ،ہم25جولائی کو عوام کی عدالت میں پیش ہوں گے خیال رکھیئے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ خدمت اور ترقی کی سیاست صرف نواز شریف کی ہے اور خوشی ہے کہ جو وعدے میاں صاحب نے کئے وہ پورے کر رہے ہیں،مجھے نظر نہیں آتا لوگ دھرنے والوں کو ووٹ دیں گے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد