میرا قصور یہ ہے کہ میں نواز شریف کی بیٹی ہوں ، مریم نواز نے احتساب عدالت میں دیا گیا جواب میڈیا کے سامنے بھی پڑھ دیا

میرا قصور یہ ہے کہ میں نواز شریف کی بیٹی ہوں ، مریم نواز نے احتساب عدالت میں ...
میرا قصور یہ ہے کہ میں نواز شریف کی بیٹی ہوں ، مریم نواز نے احتساب عدالت میں دیا گیا جواب میڈیا کے سامنے بھی پڑھ دیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے گزشتہ روز احتساب عدالت میں ریکارڈ کرایا گیا اپنا بیان میڈیا کے سامنے بھی پیش کیا ہے۔

پنجاب ہاﺅس اسلام آباد میں مریم نواز کی جانب سے آج (منگل کو) 11 بجے پریس کانفرنس کی گئی ۔مریم نواز نے اپنے خطاب میں کہا کہ گزشتہ تین روز کے دوران احتساب عدالت میں ان کا بیان ریکارڈ ہوا ، عدالت کی جانب سے ان سے 127 سوالات پوچھے گئے جن میں سے 126 سوال قانونی نوعیت کے تھے جبکہ ایک سوال یہ تھا کہ آپ کیا سمجھتی ہیں کہ یہ مقدمہ آپ پر کیوں بنایا گیا۔

مریم نواز کی جانب سے گزشتہ روز احتساب عدالت میں پڑھا جانے والا بیان ہی میڈیا کے سامنے بھی پڑھ کر سنایا گیا جس کے بعد وہ صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیے بغیر ہی پریس کانفرنس چھوڑ کر چلی گئیں۔

مریم نواز کا اپنے بیان میں کہنا تھا معلوم ہے 70 سے زائد پیشیاں کیوں بھگت چکی ہوں، معلوم ہے کینسرکے مرض میں مبتلا ماں سے مجھے کیوں دور رہنا پڑ رہا ہے، میرا قصور یہ ہے کہ میں نواز شریف کی بیٹی ہوں اور اسے بے قصور سمجھتی ہوں۔ نواز شریف ہر جبرکے سامنے سینہ تان کرکھڑے ہونےوالے انسان ہیں ،انہوں نے بین الاقوامی دباو¿کے باوجودایٹمی دھماکے کیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری روایات میں بیٹیوں کوایک خاص مقام حاصل ہے لیکن آج یہ سب روایات عداوت اور سیاسی انتقام کی بھینٹ چڑھادی گئیں، آج بیٹیاں سانجھی نہیں رہیں، ایسا کرنے والے نواز شریف کی بیٹی کوبھی نہیں جانتے منصوبہ سازوں کوبتاناچاہتی ہوں ہرآزمائش میں نوازشریف کےساتھ رہوں گی۔

مزید : اہم خبریں /قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد


loading...