منظور پشتین کا بلاول کو فون مفاہمتی جرگے کیلئے فرحت بابر نامزد

منظور پشتین کا بلاول کو فون مفاہمتی جرگے کیلئے فرحت بابر نامزد
منظور پشتین کا بلاول کو فون مفاہمتی جرگے کیلئے فرحت بابر نامزد

  



اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پشتون تحفظ موومنٹ کے مجوزہ مفاہمتی جرگہ کے لئے سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر کی نامزدگی کر دی ہے، یہ مجوزہ مفاہمتی جرگہ ریاستی اداروں سے مذاکرات کرے گا۔

بلاول بھٹو زداری نے یہ نامزدگی پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کو فون کرنے کے بعد کی۔ بلاول بھٹو زرداری اس وقت پارٹی کے ٹکٹ کے خواہشمندوں کے لئے پارلیمانی بورڈ کی سربراہی کر رہے ہیں جو پارٹی ٹکٹ کے خواہش مند امیدواروں کو الاٹ کرے گا۔

بلاول بھٹو زرداری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ تمام مسائل کا حل پرامن طور پر مذاکرات کے ذریعے ہونا چاہئے اور انہیں پی ٹی ایم کے مفاہمتی جرگے کے لئے فرحت اللہ بابر کو نامزد کرتے ہوئے مسرت ہوئی ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد