روس کے دو معروف مسخروں نے برطانوی وزیر خارجہ کو بے وقوف بنا ڈا لا

روس کے دو معروف مسخروں نے برطانوی وزیر خارجہ کو بے وقوف بنا ڈا لا
روس کے دو معروف مسخروں نے برطانوی وزیر خارجہ کو بے وقوف بنا ڈا لا

  



لندن(صباح نیوز)روس کے دو معروف مسخروں نے خود کو آرمینیا کا وزیراعظم ظاہر کرکے برطانیہ کے وزیرخارجہ بورس جانسن سے 18 منٹ طویل ٹیلی فونک گفتگو کی اور انہیں ماموں بنا دیا۔

لیکس اس اور وہ وین کے نام سے مشہور دو روسی مسخروں نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر برطانوی وزیرخارجہ کو کی گئی پرینک کال کی گفتگو جاری کی جس میں انہوں نے سالسبری میں روسی جاسوس کو زہر دینے کے معاملات پر بات چیت کی۔فون کال میں برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے مسخروں کو آرمینیا کا وزیراعظم سمجھا اور انہیں انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد بھی دی۔

برطانوی دفتر خارجہ نے فون کال کی تصدیق کی ہے اور اس حرکت کو بچگانہ قرار دیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق جانسن کو محسوس ہو گیا تھا کہ کوئی انہیں بے وقوف بنا رہا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل دونوں روسی مسخروں نے اقوام متحدہ میں امریکا کی مندوب نکی ہیلی کوبھی بے وقوف بنایا تھا۔

مزید : برطانیہ